متاثرین کو کھانا‘ صحت و دیگر سہولیات فراہم کی جارہی‘ مجموعی طور پر15 لاکھ28 ہزار134 خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے جاچکے‘وزیر اطلاعات

Oct 12, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26500  خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے ہیں۔ اپنے پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ  قمبر شہدادکوٹ میں 1000  خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے گئے ۔ اسی طرح  دادو میں 2000,  حیدرآباد 7000 , مٹیاری 500 , سجاول 1000، ٹھٹہ 1000,  جیکب آباد 1000, لاڑکانہ 5000, شکارپور 800, سکھر 3500, سانگھڑ 2200 اور میرپور خاص میں 1500 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے ۔ مجموعی طور پر 1528134  خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔  گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق  متاثرین میں مزید 1500  خیمے اور دیگر امدادی سامان  تقسیم کیا گیا ہے۔ اب تک متاثرین کو 603719  خیمے ،535317 پلاسٹک ترپال, 3140186   مچھر دانیاں ، 800733 لٹر منرل واٹر, 118123 پکے کھانے کی دیگس  اور دیگر سامان فراہم کیا جا چکا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8628 متاثرین ریلیف کیمپوں سے اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں ۔ اس وقت ریلیف کیمپوں میں  265039  متاثرین موجود ہیں۔جن میں 76721 بچے اور 59915 خواتین شامل ہیں ۔ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو دو وقت کا پکا کھانا اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے 779 قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں ، 8422 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
شرجیل میمن

مزیدخبریں