چوک سرور شہید میں ا نتظامیہ فلور ملز مالکان سے ملی بھگت کرچکی، آٹا کا معیار چیک کیا جائے، مزدور 

Oct 12, 2022


کبیروالا،چوک سرورشہید(نمائندہ نوا ئے وقت، نامہ نگار) سستا آٹا ، کوٹہ کم، فلورملز مالکان  چوکر ملانے لگے کبیروالہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق کبیروالا شہر اور نواحی علاقوں میں آٹے کے بحران میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، مقررہ سٹالز پر محدود مقدار میں آٹے کے تھیلوں کی فراہمی کے با عث چند خر ید ا ر وں کوخو ش قسمتی سے ہی آٹا مل پاتا ہے جب کہ گھنٹوں طویل قطار میں آٹے کے انتظار میں کھڑا رہنے کے بعد باری آنے تک کوٹہ ختم ہوجانے پر در جنوں شہریوں کوخالی ہاتھ گھروں کو لوٹنا پڑرہا ہے،شہری،سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے شہریوں کو وافر مقدار میں آٹافراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔  چوک سرورشہید  سے نامہ نگارکے مطابق فلور ملز مالکان کی جانب سے دس کلو  آٹاکا تھیلا 678 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے لیکن یہ کسی بھی صورت آٹا نہیں ہے بلکہ چھان بورا اور چوکر ہے جسے انسان تو کیا کھائیں گے اسے حیوان بھی نہیں کھاتے مقامی انتظامیہ بھی فلور ملز مالکان سے ملی بھگت کرچکی ہے اور ان ملز مالکان کے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی دیہاڑی دار مزدوروں نے مطالبہ کیا کہ آٹا کی کوالٹی کو چیک کرکے بہتر بنایا جائے۔
  سستاآٹا

مزیدخبریں