د
ملتان،رحیم یار خان(خبر نگار خصوصی،بیورو رپورٹ) چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) چوہدری وحید ارشد نے کہا ہے کہ صرف ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے سبسڈائزڈ نرخوں پر بجلی کی فراہمی جیسے فیصلوں سے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں کبھی بھی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو سکتا وفاقی حکومت کو چاہیئے کہ وہ جننگ فیکٹریوں کے لئے بھی بجلی کے سبسڈائزڈ نرخوں کا اطلاق کرنے کے ساتھ ساتھ ماہانہ فکسڈ چارجز بھی ختم کرے تاکہ ٹیکسٹائل ملز کے لئے خام مال سستا ہونے سے ہماری ٹیکسٹائل برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہونے سے ملکی معیشت بہتر ہو سکے۔گزشتہ روز پی سی جی اے کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ریشم سیڈ کارپوریشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جننگ انڈسٹری کو کاٹن سیکٹر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے لیکن وفاقی حکومت اس انڈسٹری کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ٹیکسٹائل ملز کے لئے خام مال مہنگا ہونے سے ملکی کاٹن ایکسپورٹس بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔اس موقع پر چوہدری مسعود مجید، میاں احسان الحق ،سابق چیئرمین پی سی جی اے حاجی محمد اکرم،امان اللہ قریشی، راؤ صدرالدین ،حافظ عبدالطیف،رحیم یار خان چیمبر آف کامرس کے سابق صدور چوہدری عبدالرؤف مختار،چوہدری محمد شفیق علیم،چوہدری وسیم شہزاد،محمداحمد برجا اور حیدر اکرام برجا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
وحید ارشد
وفاقی حکومت جننگ انڈسٹری کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی : وحید ارش
Oct 12, 2022