ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ارد ومیں من پسند امیدواروں کی تعیناتی کو روکنے کیلئے چانسلر کو درخواست دے دی گئی تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی شعبہ اردو میں اسسٹنٹ پروفیسر کی مشتہر دواسامیوں پر من پسند امیدواروں کی تعیناتی کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے تدریسی تجربہ کی شرط لاگو کرنے پر اْمیدواروں نے گورنر پنجاب اور رجسٹرار آفس میں درخواست جمع کرادی جس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامیوں پر شفاف میرٹ کے ذریعے تعیناتیاں کی جائے اور سلیکشن بورڈ میں غیرجانبدار افراد پر مشتمل ماہر مضمون ہونا چاہیے۔
سلیکشن بورڈ