شجاع آباد، ظریف شہید (نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) کمشنرملتان عامر خٹک نے جامعہ فاروقیہ شجاع آباد میں الفاروقیہ ٹرسٹ کے زیر انتظام پانچویں فری آئی کیمپ، میڈیکل موبائل یونٹ برائے سیلاب زدگان اور ویکسی نیشن کا افتتاح کیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ الفاروقیہ ٹرسٹ کی تعلیمی، رفاہی خدمات پورے خطہ میں مثالی اور قابل تقلید و تحسین ہیں۔ ، انہوں نے الفاروقیہ فری ہیلتھ کیئر سنٹر میں فوری طور پر ہیپاٹائٹس سی اور بی کی مفت سکرینگ اور علاج کی سی ای او ملتان کو ہدایات جاری کیں، انہوں نے تحصیل شجاع آباد اور جلال پور پیروالا کی ہر یونین کونسل میں موبائل میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایات دیں انہوں نے مجوزہ دارالایتام (یتیم طلباء کے ہاسٹل) کی جگہ کا معائنہ کیا، انہوں نے حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے ویکسی نیشن کا ایک بچے کو ویکسین پلا کر افتتاح کیا۔سی او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر علی مہدی اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ہمراہ تھے۔ الفاروقیہ ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا زبیراحمد صدیقی نے کہا کہ سالانہ 50ہزار مریض الفاروقیہ فری ہیلتھ کیئر سے مستفید ہو رہے ہیں۔ سالانہ 5ہزار فری ڈائیلائیس کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ الفاروقیہ ٹرسٹ اب تک 4کروڑ سے زائد مالیت کی خدمات سیلاب زدگان کو پہنچا چکا ۔ ا۔تقریب سے ڈاکٹر عظمت علی عابدی، مولانا محمد طیب معاویہ،اور مولانا محمد عمیر صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں صنعت کارالحاج محمد صالح غزنی، الحاج محمد اکرم، الحاج عزیزالحق، ڈاکٹر حافظ سردار احمد، صدر بار جام محمد مدنی ایڈوکیٹ، سابق صدر بار غضنفرالزمان خان،سیلانی آئی ٹرسٹ کے جنید کباڑیہ، حاجی محمد اقبال میمن، سیاسی راہنما میاں ظفر اللہ بھٹی، اشتیاق حسین بخاری ایڈوکیٹ،حاجی محمد اسلم، سابق وائس چیئرمین بلدیہ حسن اشتیاق بخاری،خواجہ محمود الحق، تاجر راہنماء خواجہ شکیل الرحمن،احمد حسن،حاجی عظمت علی خان، خواجہ عبدالغفار،خواجہ محمد حمزہ ضیاء ،حاجی محمد اسحاق عثمانی، خواجہ زوار حسین، خواجہ سجاد احمد، غلہ منڈی ملتان کے تاجران رانا محمد حنیف، چوہدری عبدالحئی،ملتان کے تاجر راہنمامحمد رضوان یاسین، خواجہ محمد وقاص، سلیم اختر قریشی اور شہریان نے شرکت کی۔
الفاروقیہ ٹرسٹ
الفاروقیہ ٹرسٹ کی تعلیمی، رفاہی خدمات قابل تقلید ہیں، کمشنر
Oct 12, 2022