بھارت: فلسطین کے حق میں ریلی نکالنے پر علی گڑھ یونیورسٹی کے طلباءپر مقدمہ

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں فلسطین کے حق میں ریلی نکالنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 4 طالبعلموں پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالبعلموں کی جانب سے ریلی نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد بھارت کے سیاسی رہنماﺅں کے اعتراضات پر پولیس حرکت میں آگئی۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سول لائن پولیس سٹیشن نے علی گڑھ یونیورسٹی کے 4 طالبعلموں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جبکہ ریلی میں شریک دیگر کی شناخت پریڈ کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن