ایک دن میں 178 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی: سیکرٹری صحت

Oct 12, 2023

لاہور( این این آئی) پنجاب میں گز شتہ 24گھنٹے کے دوران 178 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 76،راولپنڈی میں 38،ملتان میں 24،گوجرانوالہ میں 13،فیصل آباد میں 9،قصور میں 4، سرگودھا میں 3 ،لودھراں میں 2جبکہ اٹک، چکوال ، نارووال ،اوکاڑہ، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر ، خانیوال اور پاکپتن میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 139 مریض زیر علاج ہیں۔ 

مزیدخبریں