پنجاب :24 گھنٹے میں آشوب چشم کے 3031نئے مریض رپورٹ

لاہور( این این آئی)پنجاب میں گز شتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 3,031نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 326،بہاولپور میں 435،ملتان میں 195،ڈیرہ غازی خان میں 186 اوررحیم یار خان میں 103نئے ڈینگی مریض سامنے آئے۔وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئرڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کر دئیے گئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن