لبرٹی جلسہ: پی ٹی آئی کی درخواست پر جج چھٹی کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی

Oct 12, 2023

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جسٹس راحیل کامران کے چھٹی پر ہونے کے باعث درخواست کی سماعت نہ ہوسکی۔پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ 5 روز قبل ڈی سی لاہور و دیگران کو لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی، پر امن جلسہ کرنا ہرایک کا آئینی حق ہے۔عدالت 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے اور جلسے کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں