ہائیکورٹ‘ سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمشن کیلئے درخواست‘ پنجاب حکومت کو ترمیمی استدعا کی مہلت

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمشن کی تشکیل سے متعلق متفرق درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس عاصم حفیظ نے بشپ آزاد مارشل اور دیگر کی درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل کو ترمیمی درخواست کا جائزہ لینے کے لیے13 اکتوبر تک مہلت دے دی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کی ہے کہ وہ سانحہ جڑانوالہ پر کمشن نہیں بنا سکتے۔ پنجاب حکومت کی رپورٹ حقائق کے منافی ہے لہٰذا عدالت سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمشن بنانے کا حکم جاری کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...