انٹر نیٹ‘ میٹرو سروس کی بندش کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے ہائی پروفائل کیسز میں پیشیوں، احتجاج اور دھرنے کے دوران موبائل و انٹرنیٹ، میٹرو سروس معطل کرنے کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس اعتراض دور کرتے ہوئے دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپکی درخواست پر اعتراض ہے،آپ نے مانگا کیا ہے درخواست میں ؟، جس پر سراج احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ جب بھی کوئی احتجاج یا مسئلہ ہو تو موبائل سروس بلاک ہو جاتی ہے۔ انٹرنیٹ نہ ہونے سے بزنس مینز اور طلباءکو مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ وی آئی پی پیشیوں اور احتجاج کی کال پر میٹرو سروس بند کردی جاتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایک بات یاد رکھیں پروفیشنل وکیل غصہ نہیں کرتا قانون قاعدے سے چلنا ہوتا ہے، پہلے درخواست پر اعتراضات دور ہونے دیں پھر تفصیلی سنیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...