معیاری سماجی علوم کا حصول پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: وزیر مذہبی امور

Oct 12, 2023

اسلام آباد (نامہ نگار) معیاری سماجی علوم کا حصول نوع انسان کی پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے۔ یہ بات نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے نمل یونیورسٹی میں سماجی علوم پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی علوم کے متعدد شعبے قرآن مجید کی تعلیمات سے اخذ ہوتے ہیں۔ قرآن کریم اور جدید سماجی علوم ایک مشترکہ مقصد رکھتے ہیں۔ گورننس اور پبلک پالیسی کی تشکیل میں قرآن کے فلسفہ عدل سے مدد لینا ہو گی۔ کانفرنس کے انعقاد سے سوشل سائنسز میں تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن حصول علم پر زور دیتا ہے اور ہر مسلمان مرد و عورت کو تحقیق کی رغبت دلاتا ہے ۔ حصول علم کے بعد حکمت کا مرحلہ ہے۔ قرآن کے مطابق جسے حکمت عطا کی گئی اسے خیر کثیر دی گئی۔

مزیدخبریں