اسلام آباد (خبر نگار) حکومت پاکستان اور یونیسیف نے پولیو کے خاتمے کے لئے عزم کا اظہار کیا ہے۔ حکومت پاکستان اور یونیسیف کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ سیکرٹری صحت افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ اہم مالی امداد کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان ڈبلیو ایچ او کی ریجنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف بڑی پیش رفت کی ہے۔ رواں سال پولیو کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیو وائرس کو جنوبی خیبر پی کے کے سات اضلاع تک محدود کر دیا ہے تاہم، اس آخری منزل کے حصول میں کئی چیلنجز برقرار ہیں سرحد پار سے وائرس کی منتقلی ایک اور چیلنج ہے۔