اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعظم، وزرائ، سینیٹرز، صدر و وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، چاروں صوبوں کے گورنرز، نگران وزرائے اعلیٰ اور گورنر و وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خط لکھا ہے جس مےںصدر مملکت نے خط میں چھاتی کے کینسر پر آگاہی کیلئے تعاون اور اکتوبر میں گلابی ربن پہننے کی درخواست کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ چھاتی کے کینسر پر آگاہی پیدا کرنے میں آپ کا تعاون خاطر خواہ اثر ڈال سکتا ہے۔ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے باعث ہر سال 40 ہزار اموات ہوتی ہیں، پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے باعث اموات کی شرح ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔