آشیانہ اقبال ریفرنس ‘ شہباز شریف کے شریک ملزم کامران اور ندیم ضیاءبری

لاہور(خبرنگار)احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیاءکو بری کردیا، عدالت نے کامران کیانی اور ندیم ضیاءکو طلبی کے نوٹسز جاری کرنے یا نہ کرنے کے نقطے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے وکلاءکے دلائل اور نیب رپورٹ کی روشنی میں بری کیا، نیب نے شہباز شریف ، احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن