بورے والا (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ڈاکوﺅں کے پو لیس اور شہریوں پر حملے، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، جبکہ دو شہری لٹ گئے۔ تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں پو لیس پارٹی پر مسلح ڈاکوﺅں نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے حملہ کیا جس میں زیر حراست ملزم موقع پر ہی فائر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ نواحی گاﺅں 415 ای بی کے قریب تھانہ شیخ فاضل پولیس زیر حراست ملزم ثاقب کو ریکوری کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ اسی دوران تین نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں زیر حراست ڈاکو سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، دوسرے واقعہ میں ڈاکوﺅں نے مانا موڑ کے قریب بستی محمد پورہ کے رہائشی عبدالطیف کو اسلحہ کے زور پر روکا اور 55ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فر ار ہو گئے۔ تیسرے واقعہ میں ڈاکوﺅں نے اڈا کوارٹر کے قریب اویس زاہد کو گن پوائنٹ پر روک کر 1لاکھ 95ہزار روپے نقدی چھین لی اور فر ار ہو گئے۔ تینوں واقعات میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔