لاہور(نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیوارات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اورد یگر سامان لوٹ لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے بادامی باغ میں فہیم کے گھر گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ روپے ، زیورات اور دیگر سامان، گلشن راوی میں لیاقت کے گھر سے 3 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان، کوٹ لکھپت میں عمران کی دکان سے 3 لاکھ اور موبائل فون، برکی میں فیاض سے 5 لاکھ روپے اور دیگر سامان، سرور روڈ میں شاہد سے 2 لاکھ و موبائل فون،غازی آباد میں محمود سے 2 لاکھ روپے و موبائل فون،لاری اڈا میں مشتاق سے 70 ہزار روپے و موبائل فون لوٹ لیا گیا۔باٹا پور، ڈیفنس، لاری اڈا،جوہر ٹاون سے کاریں جبکہ مانگا منڈی، گڑھی شاہو، غازی آباد،کاہنہ،سندر اور نصیرآباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی ہیں۔