پاک فوج نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

لندن (نیٹ نیوز) پاک فوج کے دستے نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پٹرول کا شمار فوج کے مشکل ترین مقابلوں میں ہوتا ہے۔ لندن میں پاکستان ہائی کمشن میں تعینات آرمی و ائیر اتاشی کرنل تیمور راحت کے مطابق یہ مقابلہ 1959 سے منعقدکیا جارہا ہے۔ عالمی سطح پر اس مقابلے کو نیٹو کا سب سے مشکل پٹرولنگ مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔ کرنل تیمور راحت کے مطابق مقابلے میں مجموعی طور پر 113 ٹیمیں شامل تھیں جن میں بھارت سمیت 38 انٹرنیشل ٹیمیں بھی تھیں، پاکستانی دستہ 67 پنجاب رجمنٹ پر مشتمل تھا، جس کی قیادت لیفٹیننٹ اویس عثمان نے کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...