وزیر خارجہ کی آذربائیجان میں ای سی او کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

Oct 12, 2023

 باکو (این این آئی)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے 27 ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے شہر شوشا میں ای سی او کے سیکرٹری جنرل خسرو نوزیری سے ملاقات کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے ای سی او کے وڑن اور اس کے اہداف و مقاصد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے خطے میں ترقی اور رابطوں کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزیدخبریں