لاہور (نیٹ نیوز) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) سے ورلڈ بنک کے چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ساو¿تھ ایشیاءریجن میں ورلڈبنک کے پریکٹس منیجر برائے توانائی سائمن سٹولپ کر رہے تھے۔ ممبر(فنانس) (واپڈا) نوید اصغر چوہدری، ممبر (واٹر) واپڈا جاوید اختر لطیف اور ممبر (پاور) واپڈا جمیل اختر بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ وفد کو ورلڈ بنک کی مالی معاونت سے زیر تعمیر واپڈا منصوبوں بشمول داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ اور تربیلا فلوٹنگ سولر پینل پراجیکٹ پر پیش رفت بارے بریف کیا گیا۔ ورلڈ بنک کی معاونت سے مکمل ہونے والے تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کے آپریشن اور کارکردگی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ واپڈا منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کے فروغ میں ورلڈ بنک کی خدمات قابل قدر ہیں۔ ا±نہوں نے ا±مید ظاہر کی کہ پن بجلی کے شعبہ میں واپڈا منصوبوں کی تعمیر کے لئے ورلڈ بنک اور واپڈا کے باہمی اشتراک میں مزید اضافہ ہو گا۔