سستی بجلی کیلئے نجی پاﺅر ہاﺅسز مالکان سے ریٹ کم کرائے جائیں:خورشید احمد

لاہور(نیوز رپورٹر)عوام کو سستی بجلی مہیا کرانے کیلئے نجی پاور ہاو¿سوں کے مالکان سے بات چیت کرکے واپڈا کی طرح بجلی کے کم ریٹ مقرر کرائیں اورقومی مفاد میں بجلی کی چوری روکنے کی مہم کو کامیاب کیاجائے۔ خورشیداحمدو دیگر نے کہا کہ اپنی جان پر کھیل کر فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کو ٹرانسفر کرنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ حالیہ چند دنوں میں 16 ارب روپے سے زیادہ رقم بجلی چوروں سے وصول کی گئی ہے۔ سالہا سال سے خالی آسامیوں کو پر کیاجائے۔ بلوچستان کے کارکنوں کو درپیش مسائل حل کیے جائیں۔ یہ مطالبات ہزاروں کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام ”یوم مطالبات“ منا کر وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے توانائی حکومت پاکستان سے کیلئے اور ملک بھر میں بمعہ پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سکھر، حیدر آباد اور لاہور ودیگر شہروں میں یوم مطالبات کے سلسلے میں اجلاس منعقد کیے اور اعلان کیا ۔

ای پیپر دی نیشن