لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے تمام ترقیاتی پراجیکٹس ایریاز میں ہر 2گھنٹے کے بعد پانی کے چھڑکاو¿ کے احکامات جاری کردئیے۔ ایل ڈی اے کے تمام پراجیکٹس پر پانی چھڑکاو¿ کی مانیٹرنگ ٹیپا اور اے سیز کریں گے۔ زیر تعمیر گھر یا عمارت کا ملبہ پبلک پلیس پر اور اوپن نہیں رکھا جا سکتا۔ قانونی کارروائی کی جائے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس، انتظامیہ بغیر چھت ڈھانپے ٹرالیز اور ڈمپرز کیخلاف سخت ایکشن لے۔ جنرل بس سٹیڈ بادامی باغ میں صفائی کو اولین ترجیح ہوگی۔ پانی نہیں کھڑا ہونا چاہیے۔ جنرل بس سٹینڈ کی صفائی کو ون ٹائم اور سالانہ ایل ڈبلیو ایم سی کے حوالے ایم او یو کے تحت کیا جائیگا۔ ایم سی ایل اور واسا جنرل بس سٹینڈ میں پانی کی نکاسی اور سیوریج کیلئے ایم او یو کرے۔ لاہور میں ڈرائی سویپنگ بالکل نہیں ہوگی۔ فصلوں کو جلانے، عمارتی ملبہ پھینکنے، بغیر کور کے ٹرالیز اور بغیر اجازت ڈمپنگ کرنے پر پابندی کیلئے دفعہ 144نافذ کردی ہے۔