اقوام متحدہ مسلمانوں کے بارے دوہرا معیار ترک کرے:پیر عبدالخالق القادری

Oct 12, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر عبدالخالق القادری نے کہا ہے غزہ کی ناکہ بندی اور فلسطینی شہر یوں بچوں پر بمباری ایک مکروہ اور گھناﺅنا فعل ہے جسکی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے بارے میں دوہرا معیار ترک کرے اور عرب خطے کے سب سے بڑے دہشت گرد اسرائیل کو لگام ڈالے۔ یہودی ذہنیت ہر وقت مسلمانوں کے خلاف کسی نہ کسی سازش میں رہتی ہے۔ غزہ پر حملہ اور اسکا محاصرہ اسی کا عکاس ہے۔ فلسطینی مجاہد اور عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ جو صبر حسینی اور استقامت کے ساتھ اپنے حق پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ مسلم ممالک کے حکمران اپنے ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر کسی بھی کے دباﺅ کو مسترد کردیں اور مظلوم مسلمان بھائیوں کی مدد کیلئے عملی اقدامات کریں۔او آئی سی بھی جرا¿ت کا مظاہرہ کرے۔ غزہ ناکہ بندی ختم کروائے وہاں خوراک پانی ادویات کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ کوئی نیا انسانی المیہ جنم نہ لے۔

مزیدخبریں