رسو ل اللہ کی اتباع کے بغیر دنیا میں سرخروئی ممکن نہیں:طاہررضا بخاری

لاہور( خصوصی نامہ نگار )محکمہ اوقاف کے زیراہتمام سیر ت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماءکرام، مشائخ، سجادگان اور دینی عمائدین نے پنجاب حکومت اور بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت کے فروغ کے حوالے سے اوقاف کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔راولپنڈی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی موثر لیڈر شپ کے سبب” ریونیو جنریشن “ کا بہترین ماڈل اوقاف ڈیپارٹمنٹ نے عملی طور پر پیش کیا۔ خود انحصاری، شفافیت اور اہداف کے حقیقت پسندانہ تعین کے سبب محصولاتِ زَر میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے کہا کہ رسو ل اللہ کی اتباع کے بغیر دنیا میں سرخروئی ممکن نہیں۔ اسلام کے نظام معیشت و معاشرت کو اپنا کر فلاحی معاشرے کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ نبی اکرم کے اسوہ پر عمل پیراہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن