سارا انعام قتل کیس میں ملزم شاہنواز امیر کے وکیل بشارت اللہ کی عدم پیشی کے باعث 342 کا بیان قلمبند نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق سیشن جج محمد اعظم خان نے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر راناحسن عباس عدالت میں پیش ہوئے تاہم وکیل صفائی بشارت اللہ آج سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے۔معاون وکیل نے بشارت اللہ کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ آئندہ سماعت پر ملزم شاہنوازامیر کا 342 کا بیان جمع کروا دیں گے۔عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکیل صفائی کو عدالت پیش ہونےکی ہدایت کردی۔عدالت نے ملزم شاہنواز امیر کے 342 کا بیان قلمبند کرنے کے لیے نئی تاریخ 18 اکتوبر مقرر کردی۔
سارا انعام قتل کیس میں اہم پیشرفت
Oct 12, 2023 | 16:02