ورلڈکپ 2023ء: ساؤتھ افریقا کی آسٹریلیا کے خلاف آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

لکھنؤ:  آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دسویں میچ میں ساؤتھ افریقا کی آسٹریلیا کیخلاف آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

 قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان بھارت کے شہر لکھنؤ کے رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان ٹیمبا باووما نے کیا۔جس کے بعد اوپننگ بیٹسمینوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور پھر کپتان ٹیمبا باووما 20 ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر 35 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹیمبا باووما نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے. کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کا اس ورلڈ کپ میں یہ دوسرا میچ ہے، آسٹریلیا کو اپنے پہلے میچ میں میزبان بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے اپنا پہلا میچ سری لنکا سے جیتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن