ویلز میں کیمبرین پٹرول مقابلے:  پاک فوج نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

Oct 12, 2023 | 18:38

ویب ڈیسک

لندن: پاک فوج کے دستے نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پیٹرول کا شمار فوج کے مشکل ترین مقابلوں میں ہوتا ہے۔ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات آرمی و ائیر اتاشی کرنل تیمور راحت کے مطابق یہ مقابلہ 1959 سے منعقد کیا جارہا ہے.عالمی سطح پر اس مقابلے کو نیٹو کا سب سے مشکل پیٹرولنگ مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔کرنل تیمور راحت کے مطابق مقابلے میں مجموعی طور پر 113 ٹیمیں شامل تھیں جن میں بھارت سمیت 38 انٹرنیشل ٹیمیں بھی تھیں. پاکستانی دستہ 67 پنجاب رجمنٹ پر مشتمل تھا. جس کی قیادت لیفٹیننٹ اویس عثمان نےکی۔کرنل تیمور راحت کا کہنا ہے کہ پاکستانی دستے کی جیت میں ٹیم منیجر میجر اسامہ اور آبزرور میجر حسیب نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ کیمبرین پیٹرولنگ میں ٹیمیں 60 کلو میٹر کے علاقے میں 48 گھنٹوں کی مشقوں میں حصہ لیتی ہیں.مقابلوں میں جنگی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے.دھماکا خیز مواد سے بھی نمٹنا ہوتا ہے. اس مقابلے کے ذریعے فوجیوں کی جسمانی، ذہنی اور برداشت کا اعلیٰ درجےکا امتحان لیا جاتا ہے۔پاکستان آرمی کے 67 پنجاب رجمنٹ نے مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا. 1972 میں بننے والی بٹالین جنگوں میں ایک ستارہ بسالت اور 7 تمغہ بسالت حاصل کرچکی ہے۔

مزیدخبریں