لکھنؤ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دسویں میچ میں ساؤتھ افریقا کیخلاف 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 56 رنز پر گر گئی۔بھارت کے شہر لکھنؤ کے رن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی کے دسویں میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا،جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے.
312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر 13 رنز بنا کر لونگی نگیڈی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ مچل مارش 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سٹیون سمتھ بھی ٹیم کو سہارا دینے میں ناکام رہے اور 19 رنز بنا کر کاگیسو ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو جبکہ جوش انگلس5 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان ٹیمبا باووما نے کیا. اوپننگ بیٹسمینوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور پھر کپتان ٹیمبا باووما 35 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے،کوئنٹن ڈی کوک5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی اننگز کیساتھ نمایاں رہے۔