ڈکیتی و چوری: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم 

لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ نولکھا میں شہزاد سے 2لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں سلیم سے 2لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاون میں شاہ زیب سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں فاروق سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں اعظم سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں گلزار سے 1لاکھ 50 ہزار نقدی اور موبائل فون، مصطفی آباد میں جعفر سے ایک لاکھ 40ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ مصری شاہ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ ٹاون شپ ملت پارک اور ڈیفنس اے سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر دی نیشن