مقبوضہ کشمیر: حکومت سازی کا مرحلہ شروع، عمر عبداللہ نیشنل کانفرنس، کانگریس اتحاد کے پارلیمانی لیڈر مقرر

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت سازی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ۔نیشنل کانفرنس اور کانگریس سمیت اتحادی پارٹیوں کے اجلاس میں عمر عبداللہ کو اتحاد کی پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ نامزد  کیا گیا ہے عمر عبد اللہ کانگریس کی حمایت کے ساتھ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ اس مخلوط حکومت کے پاس 48 سیٹیں ہیں، نیز ان آزاد امیدوار کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔ نئی دہلی ہائی کورٹ کے ٹریبونل نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر عائد پابندی کی توثیق کر دی ہے۔نئی دہلی ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کو بھارت کی داخلی سلامتی اور امن وامان کی صورتحال کیلئے خطرہ قراردیتے ہوئے دعوی کیا کہ جماعت بھارت کے اتحاد اور سالمیت کو متاثر کرسکتی ہے ۔جبکہ نبی کریمؐ نبی کریم کی شان اقدس میں گستاخانہ بیانات پر جمعہ کو مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کیا گیا نماز جمعہ کے اجتماعات میں ہندو پجاری یتی نرسنگھا نند کی طرف سے نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ بیانات کی شدیدمذمت کی گئی ہے کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے  کل جماعتی حریت کانفرنس نے  جمعہ کے موقع پر  احتجاجی مظاہروں کی کال دی تھی ۔ ادھر ۔کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے ہندو پجاری یتی نرسنگھا نند کی طرف سے نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ بیانات کی شدیدمذمت کی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام اورعلمائے کرام پر زور دیا کہ وہ  سڑکوں پر نکل کر ہندو پجاری کی گستاخی کی مذمت کیلئے احتجاج کریں۔حریت رہنمائوں نے اپنے بیانات میں ہندو پجاری کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف بھارت بلکہ مقبوضہ کشمیر اوردنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن