لاہور ہائیکورٹ: سموگ کے تدارک کیلئے  محکموں سے کارکردگی رپورٹیں طلب

Oct 12, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹس 18 اکتوبر کو طلب کر لیں ، عدالت نے آئندہ کسی بھی حکومتی پراجیکٹ میں درخت کاٹنے سے روک دیا، عدالت نے محکمہ ماحولیات کی ہیلپ لائن سے متعلق شہریوں میں آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے پانی کے میٹرز کی آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی، دوران سماعت محکمہ زراعت نے 2024.25 کا سموگ ایکشن پلان عدالت میں پیش کر دیا جس میں بتایا گیا کہ سموگ پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کسانوں کو 652 سپر سیڈر مہیا کیے ہیں، سپر سیڈر سے فصلوں کی باقیات جلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ،سرگودھا روڈ فیصل آباد دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کا جائزہ لیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے بتایا کہ سموگ کی شکایت کے لیے ہیلپ لائین بنائی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ لوگوں کو اس ہیلپ لائن کے حوالے سے آگاہ کیا جائے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایل ڈی اے ٹولنٹن مارکیٹ کے حوالے سے اگلے لائحہ عمل سے متعلق عدالت میں رپورٹ پیش کرے، عدالت نے پی ایچ اے کے وکیل کو ہدایت کی درخت کہیں پر بھی ہو، یہ آپ کی ذمہ داری ہے،لاہور میں ایک بھی درخت نہیں کاٹا جا سکتا۔

مزیدخبریں