فیصل آباد، ڈسکہ میں زیادتی، ایک ذہنی معذور  لڑکی جھمرہ، دوسری پیر محل میں نشانہ بنی 

فیصل آباد؍ ڈسکہ؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) اوباشوں  نے  بچی، ذہنی معذور لڑکی اور خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ الیاس گارڈن کی رہائشی (ش) گھر میں اکیلی تھی کہ اوباش  پطرس مسیح نے  زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔  تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 84 ج ب کے رہائشی کی سات سالہ بیٹی گلی میں کھیل رہی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم رشید شاہ بچی کو ورغلا کر  گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 293 ر ب کی رہائشی کی ذہنی معذور بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم شہزاد عرف مٹھو نے گھر میں گھس کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ دریں اثناء پیر محل کے 744 گ ب میں اوباش اللہ دتہ وغیرہ نے گھر میں گھستے ہوئے بیس سالہ ذہنی طور پر معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 512 گ ب کی رہائشی خاتون کو 189 گ ب کے فاروق نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔ علاوہ ازیں ڈسکہ کے موضع سرانوالی میں دس سالہ بچے سے اوباش ملزم انیب نے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ 

ای پیپر دی نیشن