پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کل دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہ ہوتے تو منفی تاثر جاتا۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کے لیے اپنی سیاست کو ایک طرف رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پہلے بھی کہتا رہا ہوں کہ صوبہ خیبر پی کے کا امن تباہ کر دیا گیا ہے۔گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی میٹنگ کا ون پوائنٹ ایجنڈا امن کا قیام تھا۔