شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے (ن) لیگ کی کاوشوں سے ملکی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے اور عوام حکومتی کارکردگی پر نہایت خوش اور مطمئن ہیںہماری جماعت ترقی پسند ہے جس نے اپنے ہر دور اقتدار میں پاکستان کو ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد کی اور اب بھی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی خاطر برسر پیکار ہے حکومتی کاوشیں رنگ لارہی ہیں اور پاکستان تیزی سے مسائل سے چھٹکارا حاصل کررہا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی کے اہداف کی تکمیل کی خاطر جاری کوششوں کے ثمرات قوم کے سامنے ہیں چند ماہ میں حکومت نے موثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو اپنے پائوں پر کھڑے کرنے کی راہ ہموار کردی ہے جلد پاکستان معاشی طور پر خوشحال ہوگا اور عوام کی زندگیوںمیں بھی مزید آسانیاں آئیں گی ، انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف ملک و قوم کے حقیقی خیر خواہ اور مسیحا ہیں جن کے ویژن کی تکمیل کے تحت پاکستان معاشی ٹائیگر بننے جارہا ہے۔
عوام حکومتی کارکردگی پر نہایت خوش اور مطمئن ہیں‘عا رف سندھیلہ
Oct 12, 2024