قادیانی دائرہ اسلام سے خارج، ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں: راغب نعیمی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ عقید ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، ایمان کا تقاضا اور آخرت میں شفاعت رسولﷺ کا ذریعہ ہے۔ ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا بنیادی اور اہم عقیدہ ہے۔ مبارک ثانی کیس پر عدالت کے حتمی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ایک حساس مسئلہ ہے اور اس کی حساسیت کا اندازہ یوں لگا لیں کہ دور نبویؐ سے آج تک اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ عقیدہ ختم نبوت پر ثابت قدم رہیں بلکہ اس کے تحفظ کیلئے بھی سرتوڑ کوششیں کریں۔

ای پیپر دی نیشن