شیر گڑھ (نامہ نگار) والدہ کی قل خوانی پر بیٹا بھی اللہ کو پیارا ہوگیا۔ شریفاں بی بی محلہ پرائمری سکول شیر گڑھ میں مختار کے گھر آئی بیٹے علی نواز کی حالت سیریس دیکھ کر ہارٹ اٹیک سے اللہ کو پیاری ہو گئی۔ مرحومہ کیلئے قل خوانی ہورہی تھی کہ غم میں نڈھال بیٹا علی نواز بھی اللہ کو پیارا ہو گیا۔