اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کمانڈر کراچی اور ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کی کمانڈ سنبھال لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے پاک بحریہ کے فلیٹ کی کمانڈ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب اور ریئر ایڈمرل محمد سلیم نے وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کو کمانڈر کراچی کی کمان سونپی۔وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیول کمانڈ کالج امریکہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی ایک شاندار بحری کیریئر رکھتے ہیں جس میں مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ شامل ہے۔ ان کی اہم تقرریوں میں ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس اور کمانڈر پاکستان فلیٹ شامل ہیں۔ ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انھیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیول کمانڈ کالج امریکہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب ایک شاندار بحری کیریئر رکھتے ہیں جس میں مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ شامل ہے۔ ان کی اہم تقرریوں میں ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل C4I اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس شامل ہیں۔ ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انھیں ہلال امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔
کمانڈر کراچی ‘ کمانڈر پاکستان فلیٹ کی کمانڈ تبدیل
Oct 12, 2024