لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سو سالہ قدیم برگد کے درخت کو کٹنے سے بچا کر جلو فارسٹ پارک میں شفٹ کر دیا گیا ۔پلانٹ فار پاکستان کے تحت اس درخت کی باقیات سے ایک ایکڑ کا جنگل جلو فارسٹ لاہور میں لگا دیاگیا۔ ٹاؤن شپ لاہور کے ایجوکیشنل کمپلیکس میں لگا یہ بوھڑ کا درخت تھا۔اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ درختوں کی حفاظت اور بحالی کو اپنی عادت بنائیں اور اپنے بچوں کو ان کی حفاظت کرنے کی تربیت دیں، کیونکہ درخت بھی سانس لیتے ہیں، بے شمار جانوروں کامسکن اور ایکوسسٹم کا اہم حصہ ہیں۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی خاص ہدایت ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں درختوں کو کاٹنا منع ہے۔