لاہور (میاں علی افضل سے) نیب لاہور ریجن نے مبینہ الزامات کی مد میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے 8کروڑ 28لاکھ روپے ریکور کرکے پنجاب حکومت کے حوالے کر دئیے گئے ہیں جبکہ مختلف الزامات کی مد میں مونس الہی سے10لاکھ 61ہزار پاونڈ کی ریکوری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور ریجن نے گذشتہ ایک برس میںسب سے زیادہ ریکوریاں رئیل اسٹیٹ کے شعبہ سے کی گئیں، امختلف ہاوسنگ سوسائٹیز کے مالکان پر الزام تھا کہ انہوں نے دھوکا دہی اور فراڈ کے زریعے شہریوں کو عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کیا گیا تھا اس حوالے سے نیب کی جانب سے شہریوں کی درخواستوں پر شرق پور شریف میں 2نجی ہاوسنگ سوسائیٹیوں سمیت سگیاں پل کے قریب بڑی ہاوسنگ سوسائٹی کے اور فیروز پور روڈ پر موجود معروف ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف کاررووائی کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 44کروڑ جبکہ دوسرے مرحلے میں 1ارب 25کروڑ روپے ریکوری کرکے متاثرین کے حوالے کی گئیں، سروسز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے شکایت پر پارکنگ ٹھکیڈار سے 1کروڑ 15لاکھ ریکوری کے ایم ایس کے حوالے کئے گئے ، معروف نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان سے 2ارب 28کروڑ روپے ریکوری کرکے متاثرین میں تقسیم کئے اسٹیٹ لائف انشورنس ہاوسنگ سوسائٹی میںدھوکا دہی کرنے والوں سے 15کروڑ روپے ریکوری کی گئی، جبکہ ایل پی جی کے کاروبار کے نام 1800شہریوں سے 1ارب 25کروڑ روپے بٹورنے والے افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے جن سے ریکوری کا سلسلہ جاری ہے ۔فراڈ میں ملوث افراد شہریوں کو پیسے ڈبل ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ گجرات میں تعمیراتی کاموں کے ٹھیکوں کے دوران کیک بیکس اور رشوت لینے کے کیس میں بھی ریکوری کا سلسلہ بھی جاری ہے اس کیس میں مجموعی طور پر 31ارب روپے کے منصوبے جاری کرنے کے لئے 1ارب 23کروڑ روپے رشوت لی گئی اس کیس میں ملزم اشفاق احمد پہلے 5کروڑ روپے جمع کروا کے ہی پلی بارگین کر چکا ہے۔