لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی رپورٹ مسترد کر تے ہوئے دوبارہ رپورٹ طلب کر لی، ایس پی کینٹ بشریٰ انصاری نے عدالت میں رپورٹ پیش کی۔