علیمہ خانم، عظمیٰ خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواستوں پر جواب طلب

Oct 12, 2024

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمی خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواستوں پر پنجاب پولیس و دیگر سے 15 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔موقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خانم اور عظمی خان فی الحال اسلام آباد میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

مزیدخبریں