شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ 5آئی پی پیز معاہدے ختم کرنا عوام کو چوسنی دینے کے مانند اور حکمرانوں کے گدلے چہروں پر میک اپ کرنے کی کوشش ہے اصل بات بند آئی پی پیز اور کیپسٹی پیمنٹ سمیت تمام معاہدوں کو ختم کرکے از سر نو ملکی مفاد کے مطابق نئے معاہدے کرنا تھا تاکہ کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں لوٹ مار بند کی جا سکے اس کے ساتھ ساتھ ان معاہدوں کے تحت عوام کی جیبوں سے لوٹی گئی رقم بھی واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کروانی تھی مگر حکمرانوں نے 5معاہدے ختم کرکے شادیانے بجانے شروع کر دیئے ہیں اختر ڈار نے کہا کہ حکمرانوں کا موقف ہے کہ معاہدوں پر نظر ثانی کرنے سے انویسٹر کا اعتبار تباہ ہوگا انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کے انویسٹر خود حکمران ہے اور گارنٹیاں دینے اور لینے والے بھی خود ہے آئی پی پیز کو دینے والی کیپسٹی پیمنٹ ملک کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے جس کو روکنے کیلئے پی ٹی آئی این نے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن بھی دائر کر رکھی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی رٹ پٹیشن کو مفاد عامہ کی خاطر فوری سماعت کیلئے مقرر کرکے قوم پر احسان کریں انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بجلی کی قیمتوں سے عوام معیشت انڈسٹری کسان مزدور تاجر اور پاکستان تباہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف آئی پی پیز کے انویسٹر کے اعتبار کو ہمارے حکمرانوں نے گلے لگا رکھا ہے انہوں نے کہاکہ 5معاہدوں کو ختم کرنے کے باعث 411ارب روپے سالانہ بچت کی بات کرنے والے 2800ارب روپے سالانہ کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں اپنی جیبوں میں ڈال رہے ہیں اور نواز ،زرداری ،عمران گروپ اس پر بات کرنے کو تیار نہ ہیں ۔
حکمرانوں نے 5معاہدے ختم کرکے شادیانے بجانے شروع کر دیئے ‘ اختر ڈار
Oct 12, 2024