جیکب آباد (این این آئی)سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو کی جیکب آباد عید گاہ گراؤنڈ میں نمازجنازہ ادا کی گئی۔ بھتیجے سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو، فرزند زبیر سومرو، محمد عمر سومرو، افتخار سومرو، مولا بخش سومرو شہریوں اور عزیزواقارب نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو سپردخاک کردیا گیا۔شہر بھر میں سوگ کا ماحول تھا۔