امن کا نوبل انعام جاپانی تنظیم ’نیہون ہیدانکیو‘ کو دینے کا اعلان

Oct 12, 2024

ٹوکیو(نیٹ نیوز) نارویجن کی نوبل کمیٹی نے سال 2024 کا امن کا نوبل انعام جاپانی تنظیم ’نیہون ہیدانکیو‘ کو دینے کا اعلان کردیا۔مذکورہ جاپانی تنظیم ایسے افراد نے 1956 میں بنائی تھی جو جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکی بم حملوں کے بعد بچ گئے تھے اور انہوں نے دنیا میں دوبارہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے کے لیے تنظیم بنائی تھی۔نوبل کمیٹی نے جاپانی تنظیم کو امن کا انعام دیتے ہوئے اس کی خدمات کا اعتراف کیا اور کہا  ’نیہون ہیدانکیو‘ کی کوششوں سے ہی اب تک ایٹمی ہتھیاروں کا دوبارہ استعمال نہیں ہوسکا۔اس بار خیال ظاہر کیا جا رہا تھا  ممکنہ طور پر امن کا نوبل انعام منسوخ کردیا جائیگا، کیونکہ  اس وقت دنیا کے متعدد ممالک میں جنگ اور کشیدگی جاری تھی۔ نوبل کے دیگر تمام انعامات کا اعلان سویڈن کی نوبل اکیڈمی کرتی ہے جبکہ واحد نوبل انعام کا اعلان ناروے کی کمیٹی کرتی ہے۔

مزیدخبریں