الیکشن کمشن نے ارکان پارلیمنٹ  کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی  آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کر دی

Oct 12, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ارکان پارلیمنٹ کو اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنے ہوں گے، یہ گوشوارے بیانات فارم بی پر مالی سال 2023-24 کے لیے جمع کروانے ہوں گے۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ الیکشن کمشن 16 جنوری کو ایک حکم کے ذریعے اسمبلی اور سینٹ کے ایسے ممبر کی رکنیت معطل کر دے گا جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روک دیا جائے گا۔

مزیدخبریں