اسلام آباد ( نیٹ نیوز )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیے میں اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 7 اعشاریہ11 فیصد تک مزید کمی کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشایہ 95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی ہے۔ سوئی سدرن کیلیے ایل این جی کی نئی قیمت 12 اعشاریہ47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 92 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12 اعشاریہ 94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے۔ ایل این جی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کیلئے ہوگا۔