شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریاں مکمل

عزیز علوی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس کے انعقاد کیلئے سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات اورتزئین و آرائش  کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اسلام آباد کی فول پروف سیکیورٹی کی جاچکی ہے پاکستان آرمی نے سیکیورٹی انتظامات سنبھال لئے ہیں رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری، پولیس سیکیورٹی انتظامات میں ہائی الرٹ ہیں ٹریفک کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں سیکیورٹی انتظامات کے باعث راولپنڈی اسلام آباد کے تمام سرکاری ونجی ادارے، یونیورسٹیاں، کالجز، سکول، کاروباری مراکز، شاپنگ مال اور ٹرانسپورٹ اڈے بھی بند رہیں گے سیکیورٹی انتظامات کی وزارت داخلہ، راولپنڈی اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول رومز، سیف سٹی و ڈرون کیمروں سے بھی مانیٹرنگ ہوگی 14 اکتوبر تا 16 اکتوبر تک بند رہیں گے وفاقی دارالحکومت اور اولڈ ائرپورٹ روڈ کی تزئین و آرائش کا کام دن رات جاری ہے سی ڈی اے اور آر ڈی اے کے سربراہان براہ راست تزئین آرائش کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں راولپنڈی کی چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ، ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد محمد سرفراز ورک اپنے اپنے ٹریفک پلان تشکیل دے چکے ہیں سیکیورٹی امور پر وزیر داخلہ محسن نقوی دن رات سر گرم عمل ہیں وزارت خارجہ کی مشاورت سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سید خرم آغا کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اسلام آباد شہر کا تفصیلی دورہ کیا ڈی چوک، شاہراہِ دستور، مری روڈ اوراسلام آبادایکسپریس وے کی سڑکوں، شاہراہوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لئے تزئین و آرائش اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت۔ وزیرداخلہ نے پورے اسلام آباد خصوصاً وی وی آئی پی روٹس اور ریڈ زون کی مکمل صفائی کو یقینی بنانے اور روٹس پر تجاوزات کو ہٹانے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے موقع پراسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو  اجاگر کیا جائے ۔ ایس سی او سمٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں اسلام آباد میں ہونے والے "شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس" کی سکیورٹی کے حوالے سے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اعلیٰ سطحی اجلاس میںڈی آئی جی سکیورٹی جواد طارق سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر افسران کو بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کئے ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ غیر ملکی وفود کی سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے سیف سٹی اسلام آباد کے جدید نظام کو  پوری صلاحیت کیساتھ بروئے کار لایا جا رہ ہے ہائی سکیورٹی زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چاک و چوبند اور تازہ دم دستے تعینات  رہیں گے،ریڈ زون کے اطراف میں واقع آبادیوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے،دوران نقل و حرکت تمام اہم راستوں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے اورعوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف چوراہوں پر متبادل راستے مہیا کئے جائیں۔
 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد  راولپنڈی میں تین دن تک مارکیٹیں، بازار، شاپنگ مال بند رکھنے کیلئے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے  انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات کی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر، ایس پی راول اور دیگر سینئر افسران بھی  موجود  تھے صدر انجمن تاجران شاہد غفور پراچہ، جنرل سیکرٹری راجہ توحید اور دیگر عہدیداران  نے ملاقات میں سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، صدر انجمن تاجران شاہد غفور پراچہ نے کہاکہ پاکستان میں آنے والے غیر ملکی معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں سیکورٹی انتظامات کے لئے شہر بھر میں دوکانیں یا کاروبار بند کرنے کے لئے تیار ہیں، ملک و قوم کے لئے تین دن دوکانیں اور کاروبار بند رکھیں گے،پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لئے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں سی پی او سید خالد ہمدانی نے بھرپور تعاون پر صدر انجمن تاجران اور دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔
 کمشنر راولپنڈی انجینئر عبدالعامر خٹک نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہ اجلاس کے حوالے سے اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر قائم مشترکہ چیک پوسٹ اور اس کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا، ایم ڈی واسا سلیم اشرف، سی او ایم سی آر، اے سی سٹی، اے سٹی کینٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اجلاس آرڈی اے کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کورال چوک کے قریب مشترکہ چیک پوسٹ کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے چیک پوسٹ کو تزئین و آرائش کے بعد خوبصورت بنایا گیا ہے،جس میں سڑک کی بحالی، ڈھانچے کی پینٹنگ، ایکریلک شیٹ کے ساتھ اپ لفٹنگ، اور لائٹنگ فکسچر کی مرمت شامل ہے۔ اس کے علاوہ جدید سکیننگ آلات، سیکیورٹی کیمرے اور کنٹرول روم کی دیگر سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں، جو کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی مدد کریں گی جبکہ وفاقی ٹریفک پولیس نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس" کے سلسلے میں خصوصی ٹریفک پلان وضع کر دیاخصوصی ٹریفک پلان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 585سے زائد افسران پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے ،شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے،کانفرنس کے دوران ملپور سے کشمیر چوک اور ڈھوکڑی سرینہ ہوٹل تک آنے جانے والی ٹریفک بند ہو گی،راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک اور سرینہ ملپور تک ہر قسم کی ٹریفک بند ہو گی،اسی طرح آبپارہ ،سری نگر ہائے وے سے سرینہ جانے والی ٹریفک بند ہو گی،شہری متابادل راستوں کے طور پر مری، بہارہ کہو سے راولپنڈی جانیوالے حضرات کورنگ روڈ سے بائیں بنی گالا ،پارک روڈ، راول ڈیم چوک اور فیض آباد استعمال کریںگے،فیض آباد سے بہارہ کہو اور مری جانیوالے حضرات پارک روڈاور بنی گالہ کورنگ روڈ استعمال کریں گے،سری نگر ہائے وے سے مری ،بھارہ کہو جانیوالے حضرات چاند تارہ چوک ، پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر ، سپورٹس کمپلیکس سے مری روڈ، پارک روڈ اور بنی گالہ کورنگ روڈ استعمال کریں گے،ہیوی ٹریفک پشاور سے لاہور جانے کے لئے ٹیکسلا موٹروے اور تر نول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے گی،لاہو ر جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کرے گی،ایف 5-،جی5-اور جی6-مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک 9th ایونیو استعمال کرے گی،فیصل ایونیو سے زیروپوائنٹ جانے والے ٹریفک 9th ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی جبکہ بہارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کورنگ روڈ بنی گالہ لہتڑاڑروڈ استعمال کرے گی،راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالی ٹریفک صدر اور مری روڈ سے 9th ایونیو استعمال کرے گی،اسی طرح زیرو پوائنٹ ،فیصل ایونیوسے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے کے لئے ٹریفک بند ہو گی،شہری متبادل طور پر ایکسپریس وے کے لئے سروس روڈ استعمال کریں گے، کرنل شیر خان روڈ سے فیض آباد آنیوالے حضرات 9th ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں گے،مورخہ 14 ،15 اور 16 اکتوبر 2024 تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گاچیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانفرنس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں ایف ایم ر یڈیو92.4 اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع سے بھی شہریوں کو تمام تر صورت حال سے باخبر رکھے جائے گاایس پی پرائم منسٹرز ہاؤس اقبال خان نے سرینا ہوٹل کی سکیورٹی ڈیوٹی کا معائنہ کیاانہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ غیر ملکی شہریوں اور وفود کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس اپنے تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے تمام وفود کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی ایس پی پرائم منسٹر ہائوس سیکیورٹی نے کہا کہ تمام افسران مکمل حفاظی ساز وسامان کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور شہریوں کے ساتھ مثبت رویے کو بہتر بنائیں دوران نقل و حرکت تمام اہم راستوں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا اورعوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف چوراہوں پر متبادل راستے مہیا کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن