لاہور(کامرس رپورٹر)چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان محمد زبیر موتی والا نے کہا گیس کی قیمت میں کمی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن امید ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی ہو گی اور انڈسٹری کی گیس یکم دسمبر 2024 کو بند نہیں ہو گی۔وفاقی حکومت نے خیبر پی کے حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ پر 2فیصد ٹیکس عائد کرنے کے معاملے پر نوٹس لے لیا اور مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کراچی میں چیف آف آرمی سٹاف نے بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی کہ بجلی کی قیمت 9 سے 10 سینٹ فی یونٹ ہو جائیگی۔ ملائیشیاء کے وزیر اعظم کی آمد پر بھی بتایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایف بی آر والے تو صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے فون بھی نہیں سنتے۔
انڈسٹری کی گیس یکم دسمبر 2024 کو بند نہیں ہو گی:زبیر موتی والا
Oct 12, 2024