لاہور(نیو زپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ ملکرکاروباری خواتین کیلئے قومی سطح کے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کا آغاز کر دیا ۔ ملک بھر میں خواتین کو کاروبا ر میں ڈیجٹل سہولتوں کے استعمال کی تربیت فراہم کی جائیگی تاکہ وہ کاروبار کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور فروغ کیلئے دنیا بھر میں موجود ڈیجیٹل فورموں سے استفادہ کر سکیں۔ اجلاس کے دوران سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سقراط امان رانا نے بتا یا یہ پروگرام پاکستان کی کاروباری خواتین کو ڈیجیٹل دور کی کاروباری تکنیک اور مہارتوں سے آگاہ کیا۔
سمیڈا،ایشیائی ترقیاتی بنک کا کاروباری خواتین کیلئے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کا آغاز
Oct 12, 2024