لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی سفارشات کے مطابق ادویات کے موجودہ قوانین کو اپ ڈیٹ کرے۔ یہ مریضوں کے وسیع تر مفاد میں ہے اور فارما انڈسٹری دباؤ میں ہے۔ سابق چیئرمین پی پی ایم اے میاں خالد مصباح الرحمان نے کہاکہ ملٹی نیشنل کمپنیاں ضرورت سے زیادہ اور غیر منصفانہ ضوابط کی وجہ سے تیزی سے ملک چھوڑ رہی ہیں۔ اس وقت، صرف چار MNCs ملک میں فعال طور پر سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ مریض ہی سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔ اگر فوری طور پر ایکشن نہ لیا گیا تو آنیوالے وقتوں میں نئے علاج نایاب ہو جائیں گے۔